سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کاسردار عبد القیوم خان کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 11 جولائی 2015 20:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا اور دوسرے مرکزی رہنماؤں سید جواد الحسن کاظمی ، صاحبزادہ حسن رضا ، مفتی محمد حسیب قادری ، مولانا وزیر القادری ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، ارشد مصطفائی ، ملک بخش الٰہی اور مفتی محمد رمضان جامی نے آزاد کشمیر کے سابق صدر ، مجاہد اوّل سردار عبد القیوم خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس ک اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا ہے کہ میاں فہیم اختر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ سردار عبد القیوم خان کی قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں ۔ عبد القیوم خان نے آزادی کشمیر کیلئے مجاہدانہ کردار ادا کیا ۔ان کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :