نیب کو چیک کرنے کیلئے بھی ایک نیب ہونی چاہیئے : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2015 20:20

نیب کو چیک کرنے کیلئے بھی ایک نیب ہونی چاہیئے : سپیکر قومی اسمبلی ایاز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015 ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نیب کو چیک کرنے کیلئے بھی ایک نیب ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ نیب کی کارگردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش ہے، نیب کو احتساب کون کرے گا۔ نیب کو چیک کرنے کیلئے بھی ایک نیب ہونی چاہیئے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نیب کی مایوس کن کارگردگی پر چئیرمین نیب کیخلاف ریفرنس لا سکتے ہیں۔ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہیں واپس کیں تو قومی خزانے میں جمع کروا دیں گے۔