علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی

بینکاک سے آنیوالے مسافر کے پاس سے دو لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون اور بیٹریاں برآمد

ہفتہ 11 جولائی 2015 20:19

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بینکاک سے آنیوالے مسافر کے پاس سے دو لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون اور بیٹریاں برآمد۔ کسٹمز حکام نے موبائل فونز اور بیٹریا ں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بینکاک سے آنیوالے مسافر محمد اکرم کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو محمد اکرم کے تاثرات مشکوک لگنے سے کسٹمز حکام نے اس کی جسمانی تلاشی لینے پر اس کے درجنوں قیمتی موبائل فون اپنے جسم سے باندھ رکھے تھے جبکہ موبائل فونز کی35بیٹریاں بھی برآمد کرلیں۔ کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور بیٹریاں قبضہ میں لے لیں

متعلقہ عنوان :