Live Updates

عمران خان کو دھرنے سے منع کیا تھا، کہا تھا سیاسی گروپس ایک دوسرے پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، سیاست کیلئے سونامی کا نام استعمال نہ کریں، یہ تباہی کا نام ہے،مذہبی سکالر عالم دین مولانا طارق جمیل کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 11 جولائی 2015 18:35

عمران خان کو دھرنے سے منع کیا تھا، کہا تھا سیاسی گروپس ایک دوسرے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) مذہبی سکالر عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو دھرنا دینے سے منع کیا تھا، انہیں کہا تھا کہ سیاسی گروپس ایک دوسرے پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ سیاست کیلئے سونامی کا نام استعمال نہ کریں، یہ تباہی کا نام ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے عمران خان کو جھوٹ اور بہتان سے متعلق دینی تعلیمات میں سنگینی کا احساس دلایا تھا کہ سیاسی گروپس ایک دوسرے پر بہتان لگا رہے ہیں، ہمارے نبی پاک ؐ نے تو کبھی بھی مخالفین کے بارے میں منفی باتیں نہیں کیں اور انہیں کہا کہ ہماری ساری سیاسی طاقت منفی باتیں کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے دھرنے کا ارادہ کیا تو میں نے کہا تھا کہ دھرنا نہ دیں آپ اپنے صوبے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں لیکن وہ اس سے بہت آگے جا چکے تھے ۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے عمران خان کو یہ بھی کہا تھا کہ سونامی کا نام استعمال نہ کریں، سونامی تباہی کا نام ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات