میٹرو بس ڈرائیورز اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پاگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2015 18:17

میٹرو بس ڈرائیورز اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015 ء) میٹرو بس ڈرائیورز اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ڈرائیورز اور انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق میٹرو بس کے ڈرائیورز کی جولائی کے ماہ سے تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کی جائے گی جبکہ انہیں جون کا اوور ٹائم عید سے قبل دیا جائے گا۔ ڈرائیورز کی تنخواہ میں ہر 5 ماہ بعد اضافے کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

متعلقہ عنوان :