فیصل آباد: 35 پنکچر ڈھونڈنے والوں کو نہ عقل آئی ہے نہ موت، تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی کو شہباز شریف سے سیکھنا چاہئیے۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پھٹ پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 جولائی 2015 14:07

فیصل آباد: 35 پنکچر  ڈھونڈنے والوں کو نہ عقل آئی ہے نہ موت، تینوں صوبوں ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی پھٹ پڑے. عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنا نام خادم اعلیٰ رکھا ہوا ہے کیونکہ ان کا مشن عوام کی خدمت ہے. انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 35 پنکچر ڈھونڈنے والوں کو نہ عقل آئی ہے نہ موت.

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

ان کا نام بدلنے کا سوچنے والے ان سے کچھ سیکھیں. انہوں نے مشورہ دیا کہ دیگر تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی شہباز شریف سے کچھ سیکھنا چاہئیے. شہباز شریف ان کے لیے مشعل راہ ہیں. تھر میں بھی لوگ مر رہے ہیں اور پانی کو ترس رہے ہیں. تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی چاہئیے کہ شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی عوام پر رحم کریں اور ان کے بارے میں سوچیں.