ضلع گھوٹکی ٗبااثر ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

پولیس بااثر ملزمان سے ملی ہوئی ہے ٗ متاثرین کا الزام

جمعہ 10 جولائی 2015 19:04

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بااثر ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا جبکہ متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان سے ملی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں2ماہ قبل عاشق علی نامی لڑکے کو علاقے کے بااثر ملزمان نے زیادتی کے بعد گلادباکرقتل کردیاتھا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کیخلاف تھانہ ڈہرکی میں مقدمہ درج کیا گیا نامزد ملزمان میں پیرامتیاز نامی علاقے کا بااثر شخص اور اس کے 2 ساتھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقتول لڑکے کا باپ اشفاق احمد مقدمے کی پیروی کر رہا ہے اشفاق احمد کے مطابق بااثر ملزمان نے کئی بار مقدمے کی پیروی سے باز رہنے کی دھمکیاں دیں تاہم وہ نہ رْکا گزشتہ رات ملزمان نے اسے کیگھرپر فائرنگ کردی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف اشفاق احمد کو ڈرانے دھمکانے اور اس کے گھر پر فائرنگ کرنے کا ایک اور مقدمہ تو ضرور درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس بااثر ملزمان کیساتھ ملی ہوئی ہے اور انصاف نہیں مل رہا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں متاثرین کو انصاف دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :