انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران روزے رکھیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 00:30

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران روزے رکھیں ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 جولائی 2015 ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران روزے رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین تاریخی ایشز سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایشز سیریز کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے اور مسلمانوں کی جانب سے روزے رکھنے کا باقائدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں انگلینڈ ٹیم کے انتہائی اہم اور مسلمان کھلاڑی معین علی بھی روزے رکھنے کا بقائدہ اہتمام کرتے ہیں۔ باوجود اسکے کے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز جاری ہے اور معین علی انگلینڈ کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں، وہ باقائدگی سے روزے رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں اور میچ کے دوران بھی روزے کی حالت میں ہوتے ہیں۔اس حوالے سے معین علی کا کہنا ہے کہ شروعات میں بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ میچ کے دوران روزہ رکھنا انتہائی کٹھن ہوگا تاہم ایسا ہرگز نہیں ہوتا اور آپ اس کے عادی ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :