سابق کپتان یونس خان نے اپنی سنچری گرمی سے ہلاک ہونے والوں کے نام کرنیکا اعلان کر دیا

بدھ 8 جولائی 2015 23:09

سابق کپتان یونس خان نے اپنی سنچری گرمی سے ہلاک ہونے والوں کے نام کرنیکا ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جولائی ۔2015ء ) سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر کے پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کرانیوالے یونس خان نے اپنی اننگ کراچی میں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کے نام کر نیکا اعلان کر دیا ۔ بدھ کو سری لنکا سے کراچی واپسی پر یونس خان نے اپنی 177 رنز کی اننگ کراچی میں گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کے نام کر دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 37 سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ سیریز کے دوران جب کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی خبر ملی تو بہت افسوس ہوا ،وہ اپنی اننگ ہلاک ہونے والوں کے نام کرتے ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف یادگار فتح کے حوالے سے تجربہ کار بلے باز نے کہا کہ ٹیم نے میچ جارحانہ انداز اور مثبت سوچ کے ساتھ کھیلا جس کی وجہ سے ہدف کا کامیاب تعاقب ممکن ہوا ۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان کے اوائل اور جون کے آخری عشرے میں کراچی میں گرمی کی شدید لہر آئی تھی جس میں کم از کم 1300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :