مری : افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا
سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 10:50
مری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے جس کے بعد فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ اجلاس رمضان المبارک کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کے مطابق افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مری میں ہوا۔
افغان حکومتی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ حکمت کرزئی جبکہ طالبان وفد کی قیادت ملا جلیل نے کی۔ مذاکرات میں دو پاکستانی سرکاری بھی شریک تھے۔ خلیل اللہ قاضی کا کہنا ہے کہ فریقین نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں قیام امن کے لئے مذاکراتی عمل میں خلوص دل اور نیک نیتی سے شرکت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔(جاری ہے)
فریقین نے اعتماد سازی کے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے کے حوالے سے فیصلہ رمضان المبارک کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا۔ ترجمان نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے افغان حکومت تحریک طالبان، اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات میں پاکستان نے اہم کر دار ادا کیا ہے.مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.