برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں طارق میر اور سرفرازمرچنٹ سے لندن پولیس کی تفتیش کی دستاویزات کی تصدیق ،پاکستانی اور برطانوی ترجیحات مختلف ہونے کی وجہ سے کیس پر پیشرفت رک جائے گی‘اوون بینٹ جونز کادعویٰ

منگل 7 جولائی 2015 23:37

برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں طارق میر اور ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جولائی۔2015ء) برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں طارق میر اور سرفرازمرچنٹ سے لندن پولیس کی تفتیش کی دستاویزات کی تصدیق کر دی‘اوون بینٹ جونز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اور برطانوی ترجیحات مختلف ہونے کی وجہ سے کیس پر پیشرفت رک جائے گی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما طارق میر اور سرفرازمرچنٹ سے لندن پولیس کی تفتیش کی دستاویزات کی تصدیق کردی، اون بینٹ جونز کے مطابق دستاویز ایم کیو ایم کے کسی ناراض رکن یا حکومت پاکستان کے کسی عہدیدار نے لیک کی۔

بی بی سی کے صحافی اوون بینٹ جونز کے مطابق طارق میر کے اعترافی بیان کی دستاویز لیک کرتے ہوئے فنکاری یہ دکھائی گئی کہ دستاویز کے مندرجات تو اصل رکھے گئے لیکن اس دستاویز کا سٹائل بدل دیا گیا،اوون بینٹ جونز کے مطابق طارق میر کے اعترافی بیان کے مندرجات کی ایم کیو ایم لندن نے تردید نہیں کی بلکہ اس دستاویز کے سٹائل اور اس پر دستخطوں کا معاملہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

اوون بینٹ جونز کے مطابق لندن پولیس نے بھی انتہائی محتاط بیان جاری کیا جس کہا گیا کہ یہ دستاویز ان کی نہیں،لیکن لندن پولیس نے اس دستاویز کے مندرجات کی تردید نہیں کی۔اوون بینٹ جونز کے مطابق لندن پولیس اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی ترجیحات ایک بار پھر ایک دوسرے سے مختلف ہو گئی ہیں۔لندن پولیس کی مکمل توجہ عمران فاروق قتل کیس پر ہیجبکہ منی لانڈرنگ کیس کی اہمیت دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی مقتدر قوتیں منی لانڈرنگ کیس کی پہلے تفتیش اور عدالتی کارروائی چاہتی ہیں کیونکہ اس کیس میں وہ برطانوی عدالتوں میں ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کی بات سامنے لانا چاہتی ہیں،پاکستان کی مقتدر قوتیں عمران فاروق قتل کیس میں فوری پیشرفت نہیں چاہتیں اسی لئے پاکستان کا دورہ کرنے والے لندن پولیس حکام کو محسن علی سید اور خالد شمیم تک رسائی نہیں دی گئی صرف معظم علی خان تک محدود رسائی دی گئی۔اس صورتحال میں قوی امکانات ہیں کہ پاکستان عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کو طول دینا چاہے گااور ملزموں تک لندن پولیس کو محدود رسائی دے گااس کے جواب میں برطانیہ منی لانڈرنگ کیس پر گو سلو کی پالیسی اپنائے گا۔

متعلقہ عنوان :