ٹرانزیکشن ود ہولڈنگ ٹیکس ان لوگوں پر لگایا ہے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ، چھوتے تاجروں اور متوسط طبقے کیلے یہ ٹیکس نہیں ہے ، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جولائی۔2015ء) چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ٹرانزیکشن ود ہولڈنگ ٹیکس ان لوگوں پر لگایا ہے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ، چھوتے تاجروں اور متوسط طبقے کیلے یہ ٹیکس نہیں ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیک ٹرانزیکشن ود ہولڈنگ ٹیکس ان لوگوں پر نہیں ہے جو ٹیکس دیتے ہیں ، یہ صرف ان لوگوں پر لگایا گیا ہے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ۔ چھوٹے تاجروں اور متوسط طبقے پر یہ ٹیکس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کٹنے یا نہ کٹنے ریٹرن فائل کرنا لازمی ہے ۔ پچاس ہزار سے کم ٹرانزیکشن پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :