ایس ایم ایس سروس کے تحت کل سے بینکوں کی منتخب برانچوں سے نئے نوٹ ملنا شروع ہو ں گے
منگل 7 جولائی 2015 23:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) عید کے موقع پر نئے نوٹوں کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایس ایم ایس سروس کے تحت کل بدھ سے بینکوں کی منتخب برانچوں سے نئے نوٹ ملنا شروع ہو جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔
اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء 8جولائی سے شروع ہوگا، ایس ایم ایس سروس کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا اس شارٹ کوڈ کو متعلقہ بینک برانچ میں دے کر نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔ان خدمات کے چارجز 2روپے نیز ٹیکس ہیں، اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے`
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.