25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں رہا : الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 22:03

25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں رہا : الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ 25 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیاہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 لاکھ بیلٹ پیپرز درکار ہیں جن کی چھپائی 25 جولائی تک عید کی چھٹیوں کے باعث ممکن نہیں ہے لہذا 25 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے جاسکیں گے۔اس صورتحال سے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔