کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوَن، 30 سے 35 فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 21:45

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوَن، 30 سے 35 فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) کراچی کے بڑے حصے کو بجلی کے بدترین بریک ڈاوَن کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے موصوہونے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی کے بڑے بریک ڈاوَن کا سامنا کرنا پڑگیا ہے جس کے باعث شہر کا 30 سے 35 فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

(جاری ہے)

بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 پیداواری یونٹس بند ہوجانے کے باعث 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہر کے 16 گرڈ سٹیشن بند ہوگئے ہیں۔

بریک ڈاوَن کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن جمال، ڈالمیا، کارساز، اولڈ سٹی ایریز، صدر، کیماڑی، لیاری، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاوَن، کلفٹن اور شیریں جناح کالوںی کے علاقے شامل ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :