الطاف حسین نے ایم کیو ایم کو کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دینے کی ہدایت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 20:08

الطاف حسین نے ایم کیو ایم کو کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دینے کی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) الطاف حسین نے ایم کیو ایم کو کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دینے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی رہنماوَں کو کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف وزیراعلی سندھ ہاوَس کے سامنے دھرنا دینے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا اعتراف کیا گیا اور ایم کیو ایم کے کارکنان کا مورائے عدالت قتل کیا جاتا رہا تاہم نہ عدالتوں نے نوٹس لیا نہ وزیراعلی سندھ نے اس لیے پارٹی کے ذمہ داران وزیراعلی سندھ ہاوَس کے سامنے دھرنا دینے کی تیاری کریں۔

الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ اگر سندھ اسمبلی سندھ کو دھرتی ماں سمجھتی ہے تو رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرے اور صاف کہہ دے کہ ہمیں رینجرز کی ضرورت نہیں ہے۔