پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو 1 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار ٹیکس کا نوٹس جاری کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2015 18:56

پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو  1 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار ٹیکس کا نوٹس ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو 1 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار ٹیکس کا نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسوں میں ترانوں کا بندوبست کرنے والے ڈی جے بٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جے بٹ کو پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو 1 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ پنجاب ریوینیو اتھارٹی حکام کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جے بٹ نے 10 کروڑ 70 لاکھ روپےکمائے جس پر انہیں 1 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :