معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے گلوکارہ کومل رضوی کا شکریہ ادا کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 23:44

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے گلوکارہ کومل رضوی کا شکریہ ادا ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے گلوکارہ کومل رضوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ پیغام میں عبدالستار ایدھی معروف گلوکارہ کومل رضوی کی جانب سے ان سے ملاقات کیلئے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ شکرگزار ہیں کہ کومل رضوی ان کے پاس آئی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہمت افزائی کی۔ عبدالستار ایدھی نے کومل رضوی کےانسانیت کے جذبے کو قابل قدر قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :