ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 21:29

ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں : وزیر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کر کے ان سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے موَقف اختیار کیا گیا کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کی کاروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں۔

اس حوالے سے چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ کی صوبائی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا جبکہ سندھ کی صوبائی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو دیے گئے اختیارات صرف صوبہ سندھ تک محدود نہیں ہیں جبکہ اختیارات دینے کا مقصد بین الاقوامی اور بین الصوبائی کیسز کی تحقیقات کرنا ہے۔