انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ، ڈالر 103روپے سے کم ہوکر 102روپے کی سطح پرواپس آگیا

پیر 6 جولائی 2015 21:27

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) انٹربینک میں پیرکوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہوگیا اور ڈالر 103روپے سے کم ہوکر 102روپے کی سطح پرواپس آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.74روپے سے بڑھ کر 101.80روپے اورقیمت فروخت 101.79روپے سے بڑھ کر 101.85روپے پرجاپہنچی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.90روپے سے کم ہوکر 102.75روپے اورقیمت فروخت 103.10روپے سے کم ہوکر 102.95روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیرکے روز یوروکی قدرمیں 75پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد یوروکی قیمت خرید 113.50روپے سے کم ہوکر روپے سے کم ہوکر 112.75روپے اورقیمت فروخت 114.50روپے سے کم ہوکر 113.75روپے ہوگئی اسی طرح 85پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 159.60روپے سے کم ہوکر 158.75روپے اورقیمت فروخت 160.60روپے سے کم ہوکر 159.75روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو روپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب 10,10پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعدیواے ای درہم کی قیمت فروخت 28.05وپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت 27.35روپے ہوگئی۔#

متعلقہ عنوان :