Live Updates

تحریک انصاف میری جماعت ہے،خون کے آخری قطرے تک تحریک انصاف کیلئے لڑوں گا : ڈی جی بٹ

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 21:15

تحریک انصاف میری جماعت ہے،خون کے آخری قطرے تک تحریک انصاف کیلئے لڑوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ان کی جماعت ہے، وہ خون کے آخری قطرے تک تحریک انصاف کیلئے لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے معاوضے کے معاملے پر اختلافات پیدا ہونے کے بعد اب ڈی جے بٹ نے یوٹرن لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سے ملاقات کے بعد ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ان کی جماعت ہے، وہ خون کے آخری قطرے تک تحریک انصاف کیلئے لڑیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کے حوالے سے ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، ان ہی کی جماعت نے مجھے گرفتار کروایا تھا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ذلت اور ناکام ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے، ملک کو لوٹنے والوں کے منہ سے حساب کتاب کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :