تربت میں اینٹی نارکاٹکس فورس کی کارروائی 147 کلوچرس اور 4 کلوہیروئن برآمد

پیر 6 جولائی 2015 14:39

کوئٹہ ۔ 06جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)تربت میں اینٹی نارکاٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 147 کلوچرس اور4 کلوہیروئن برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پیرکو تربت کے علاقے ہوشاب میں فورس کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے مکان پرچھاپہ مارکر147کلو چرس اور4 کلوہیروئن برآمدکرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ سکی۔ اس سلسلے میں اینٹی نارکوٹیکس فورس تحقیقات کررہی ہے ۔