فائزہ احمد ملک نے ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی

پیر 6 جولائی 2015 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ احمد ملک نے ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز جمع کروائی جانیوالی قرارداد میں فائزہ احمد ملک نے کہا کہ پوری قوم کو ہاکی ٹیم کی ہاکی لیگ میں ناقص کار کردگی پر انتہائی تشویش ہے اور پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کر تا ہے کہ حکو مت اس سارے معاملے کی نہ صرف انکوائری کروائے بلکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت کا روائی کی جائے ۔