6جولائی سے 9جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں متوقع سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری

پیر 6 جولائی 2015 13:50

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)محکمہ انہار کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد 6جولائی سے 9جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں متوقع سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد ڈی سی او خالد محمود شیخ نے ضلع خانیوال میں تحصیل کبیروالا اور میا ں چنوں کے دریائی علاقو ں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلہ میں اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور فلڈ عملہ کو دریائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر چوکس ہے ۔