نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

پیر 6 جولائی 2015 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء 8جولائی سے شروع ہوگا، ایس ایم ایس سروس کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا اس شارٹ کوڈ کو متعلقہ بینک برانچ میں دے کر نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔ان خدمات کے چارجز 2روپے نیز ٹیکس ہیں، اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔