حکومت بینکوں سے 13 کھرب روپے قرضہ لے گی

پیر 6 جولائی 2015 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بجٹ خسارے میں کمی کے لیے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت بینکوں سے تیرہ کھرب روپے قرضہ لے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے بینکنگ سسٹم سے تیرہ کھرب پچاس ارب روپے قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے، ان مقامی قرضوں کے علاوہ رواں مالی سال بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے بیرونی ذرائع سے بھی آٹھ سو چھیانوے ارب روپے کے حصول کا تخمینہ لگایا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو سال سے حکومت ریونیو ہدف کے حصول میں ناکامی کے باعث مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے مقامی بینکنگ سسٹم سے کھربوں روپے کے قرضے حاصل کررہی ہے جو معیشت پر اضافی بوجھ ہے۔

متعلقہ عنوان :