پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 29 جولائی کو ہوں گے

پیر 6 جولائی 2015 13:34

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 29 جولائی کو ہوں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) دبئی میں دس روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی جبکہ ہینری فنگر آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں اپریل سے جون تک پاکستانی معشیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 51 کروڑ ڈالرکی آٹھویں قسط جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کو 7 اقساط میں 3 ارب 70 کروڑ ڈالر جاری کر چکا ہے۔