لاہور ہائیکورٹ نے تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی.ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد قیوم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کے تحت کوئی بھی وکیل تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں نہیں رکھ سکتامگر اسکے باوجود کئی وکلاء نے دو سو سے زائد ایڈوائزریاں رکھی ہیں.

(جاری ہے)

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کے خلاف سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا فورم موجود ہے جس سے رجوع کیا جا سکتا ہے لہذا درخواست کو غیر موثر قرار دیا جائے.جس پر عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر,لیا

متعلقہ عنوان :