لاہور ہائیکورٹ نےبینکوں کی جانب سے پرانے پرائز بانڈ وصول نہ کرنے پر وفاقی وزارت خزانہ سے 1998میں جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار سرفراز چیمہ نے موقف اختیار کیا کہ تمام بینک وزارت خزانہ کی جانب سے 1998 میں جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن کا سہار ا لے کر ایک ہزار سے پچیس ہزار مالیت والے پرانے پرائز بانڈ وصول کرنے سے انکاری ہے جو عام شہریوں کے ساتھ دھوکہ اور قوانین کی خلاف ورزی ہے.انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت پرائز بانڈز بھی کرنسی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پرائز بانڈ کی شکل میں کرنسی کی وصولی سے کسی بھی بینک کو نہیں روکا جا سکتا.جس پر عدالت نے کیس کی سماعت نو جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزارت خزانہ کو 1998 میں جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.