کوئٹہ،موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی این جی اوز کا منیجر قتل

پیر 6 جولائی 2015 12:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے مقامی این جی اوز کا منیجر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم 2 موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقامی این جی اوز کا سینئر منیجر شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،دوسری جانب این جی اوز کے کارکن بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر مین شاہراہ کو بند کر دیااور شدید نعرے بازی کی