ٹور ڈی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جرمنی کے اینڈرے گریپل کے نام

پیر 6 جولائی 2015 12:46

ٹور ڈی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جرمنی کے اینڈرے گریپل کے نام

ایمسٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) ٹور ڈی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں جرمنی کے اینڈرے گریپل نے کامیابی حاصل کر لی ۔ ہالینڈ میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں تیز ہواؤں اور بارش کا غلبہ رہا ۔

(جاری ہے)

سخت موسم کے باوجود رائیڈرز کے جوش اور جذبے میں کمی واقع نہ ہوئی اور سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی لیکن جرمنی کے اینڈرے گریپل نے ساتھی رائڈرز کو اپنے قریب آنے کا موقع نہ دیا اور بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ریس کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا ۔ انہوں نے 166 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 29 منٹ اور 3 سیکنڈز میں عبور کیا ۔

متعلقہ عنوان :