ایف آر کوہاٹ میں کھیلوں کی تنظیم سازی مکمل‘ قیصر جمال صدر ،ساجد علی جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 6 جولائی 2015 12:42

ایف آر کوہاٹ میں کھیلوں کی تنظیم سازی مکمل‘ قیصر جمال صدر ،ساجد علی ..

پشاور ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد آیاز خان نے سات قبائیلی ایجنسیوں اور چھ ایف آرز میں کھیلوں کی صاف و شفاف تنظمیں بنانے اور ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی غرض سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں ایف آر کوہاٹ میں کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی ہے جبکہ جلد ہی تمام قبائلی علاقات میں تنظیم نو کی جائے گی۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیراہتمام ایف آر کوہاٹ میں ہونیو الے اجلاس ممبر قومی اسمبلی قیصر جمال کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹریٹ کی نمائندگی عامر اقبال اور ساجد خان نے کی جبکہ اس موقع پر ایف آرکوہاٹ سے محمد سعید بوستی خیل، وزیر خان شیرا کئی، شبیرخان تور چپر، شاہد زرغون خیل، حسن شاہ اخروال، منظور احمد جواکئی بھی موجود تھے اور اپنی اپنی قوموں کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر اقبال اور ساجد خان نے بتایاکہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے ڈائریکٹر محمدآیاز چاہتے ہیں کہ فاٹا میں کھیل بے انتہا ترقی کریں اور یہاں کے ٹیلنٹ اور آرگنائزر کو کسی قسم کی مشکلات کا شکار ہونے سے بچائیں ان کی کاوش و خواہش یہ بھی ہے کہ تمام ایجنسیوں کی سپورٹس ایسوسی ایشن میں شفافیت ہو تاکہ کھلاڑیوں کو ان کا حق ملے اور یہاں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ایف آر کوہاٹ سے کھیلوں کی تنظیموں کی از سر نو تنظیم سازی مکمل کرلی ہے اور ممبر قومی اسمبلی قیصر جمال کو ایف آر کوہاٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ دلاورخان سنئیر نائب صدر ساجد خان جنرل سیکرٹری، محمد شاہد فنانس سیکرٹری مقررکئے گئے ہیں۔