راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت میں پیشی، عدالت سے شکوے کر ڈالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 12:41

راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی کسٹم  عدالت میں پیشی، عدالت سے شکوے کر ڈالے

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 جولائی 2015 ء) : راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو پیش کیا گیا جہاں ماڈل ایان علی نے عدالت میں شکوے شکایات کر ڈالے. کسٹم جج رانا آفتاب کے رو برو پیشی پر ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جا رہی ہے، جن لوگوں سے 16، 16 یا 24 ، 24 کروڑ روپے بر آمد ہوتے ہیں ان کو چھوڑ دیا جا تا ہے.

(جاری ہے)

ایان علی کا کہنا تھا کہ میرا نام سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے جو کہ نا مناسب ہے.

ماڈل ایان علی نے میڈیا کے حوالے سے ایک درخواست بھی دائر کر دی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور چیف جسٹس اس بات کا نوٹس لیں . کیونکہ میڈیا پر بھی پراپیگنڈہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے. ماڈل ایان علی نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی رقم لے کر جانا غیر قانونی ہے میں اپنی اس غلطی پر معافی مانگتی ہوں.

متعلقہ عنوان :