فن لینڈ : بیویاں اٹھا کر بھاگنے کا مقابلہ ویلے پرویانن نے جیت لیا

پیر 6 جولائی 2015 12:37

فن لینڈ : بیویاں اٹھا کر بھاگنے کا مقابلہ ویلے پرویانن نے جیت لیا

ہلسنکی۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) فن لینڈ میں بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہلسنکی میں 2 روز تک جاری رہنے والی سالانہ چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے 60 شرکاء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شوہروں کو دوڑ کے دوران اپنی بیویوں کو کندھوں پر اٹھا کر مختلف روکاوٹیں عبور کرنا ہوتی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کے فاتح ویلے پوغیانے نے کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا ۔ خراب موسم کے باوجود ہزاروں افراد نے یہ ریس دیکھی۔ مزکو چیمپئن شپ کا آغاز 1995 میں کیا گیا تھا۔