کوئٹہ : فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کانسٹیبل کالے خان شہید ہوا، زخمی حملہ آور اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، پولیس ترجمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 12:16

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : جوائنٹ روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ سے متعلق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو بھائی جاں بحق ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کالے خان ایک نجی ادار ے کی سکیورٹی پر مامور تھا، کانسٹیبل کالے خان نے مسلح افراد پر فائرنگ بھی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا. زخمی حملہ آور کے ساتھیوں کی فائرنگ سے کالے خان اور دیگر دو افراد جاں بحق ہو گئے. ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہو گئے تاہم علاقہ کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.