چلی کے خلاف کوپا امریکہ فائنل کے دروان ارجنٹائن کے سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی کے اہل خانہ پر حریف ٹیم کے مداحوں کا حملہ

پیر 6 جولائی 2015 12:09

چلی کے خلاف کوپا امریکہ فائنل کے دروان ارجنٹائن کے سپر سٹار فٹبالر ..

سنتیا گو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)چلی کے خلاف کوپا امریکہ فائنل کے دروان ارجنٹائن کے سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی کے اہل خانہ پر حریف ٹیم کے مداحوں نے حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ گزشتہ روز شام کھیلے گئے میچ کے ہاف ٹائم سے کچھ لمحوں پہلے اس وقت پیش آیا جب چلی کے مداحوں نے بارسلونا کیلئے کھیلنے والے میسی کے خاندان پر جملے بازی شروع کی۔اطلاعات ہیں کہ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد چلی کے ایک شائق نے میسی کے بھائی راڈریگو کو مارا جس پر میسی کے پورے خاندان کو سیکیورٹی کے غرض سے میدان میں دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ارجنٹائن کے سٹرائیکر سرجیو آگیورو کے اہل خانہ سے بھی بدتمیزی کی گئی۔