امریکا نے جاپان کو ہرا کر تیسری بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیت لیا
پیر 6 جولائی 2015 11:51
وینکوور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جولائی۔2015ء) امریکا نے دفاعی چیمپیئن جاپان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ خواتین فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ وینکورو کے بی سی پیلس سٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکا نے جاپان کو 2-5 سے شکست دی۔
(جاری ہے)
امریکا کی جانب سے کارلی لائڈ ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی فٹبالر بنی، انھوں نے پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ ،دوسرا گول 5ویں اور تیسرا گول 19ویں منٹ میں کیا۔
لورین ہالیڈے اور ٹابن ہیتھ نے بھی 1،1 گول کر کے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا ۔ جاپان کی جانب ایک گول یوکی اوگی نے کیا جب کہ دوسرا گول امریکی دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ہوا ۔ واضح رہے کہ 2011ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان نے امریکا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر ٹاٹئل اپنے نام کیا تھا جب کہ اس سے قبل امریکی خواتین ٹیم 1991ء اور 1999ء کا ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.