شیخوپورہ اور رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، چار ڈاکوہلاک ،دوفرار، اسلحہ برآمد

پیر 6 جولائی 2015 11:47

شیخوپورہ /رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) شیخوپورہ اور رحیم یارخان میں پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقے میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت منیر عرف منیرا کے نام سے ہوئی جو پولیس کو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔تھانہ صدر صادق آباد کی حدود میں پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :