کوئٹہ،جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ، تین زخمی
پیر 6 جولائی 2015 11:47
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پیر کوپولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
(جاری ہے)
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کلاں خان اور دو بھائی شبیر حسین اور احسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ واقعے کی پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیمو کرٹیک پارٹی کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گزشتہ روز بھی باچا خان چوک پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.