Live Updates

پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے‘ پاک فوج کی شاندار قربانیوں کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی‘ قوم کے اتحاد کی طاقت سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 11:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے‘ پاک فوج کی شاندار قربانیوں کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی‘ قوم کے اتحاد کی طاقت سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے میں زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

پیر کو وزیراعلیٰ شہباز شریف سے پنجاب کے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے۔ پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرات و بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں۔ پاک فوج کی شاندار قربانیوں کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی قوم کے اتحاد کی طاقت سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کی جبکہ واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات