راولپنڈی : کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کی پیشی، ایان علی کے وکیل کے اعتراض پر ماڈل کے والد کو باہر نکال دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 11:11

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو بارہویں مرتبہ کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا. ماڈل کے وکیل کے اعتراض پر ایان علی کے والد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا.

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے طلب کیا کہ ایان علی نے والد سے ملاقات کرنی ہے یا کوئی اور معاملہ ہے جس پر ماڈل ایان علی کے وکیل نے واضح طور پر عدالت میں بتایا کہ ماڈل ایان علی والد سے ملاقات نہیں کرنا چاہتیں. یاد رہے کہ آج کی پیشی میں ملزمہ پر ممکنہ طور پر فرد جرم عائد کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :