کوئٹہ : جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 10:56

کوئٹہ : جوائنٹ روڈ  پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 کو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔. یاد رہےکہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں باچا خان چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے تھے۔