راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 10:49

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس  میں گرفتار ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کچہری ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کچہری پہنچادیا گیا۔ جبکہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر کسٹم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو آج کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا بھی امکان ہے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ایان علی کو جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے کے بعد آج بارہویں بار کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے کیا گیا ہے۔ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر 5 لاکھ 6 ہزار امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایان علی کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ کورٹ سے 2بار ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے1 بار جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے 1 بار مسترد کی جا چکی ہے ۔ فرد جرم عائد ہونے بعد ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم ایکٹ کی دفعہ 156 کے تحت مقدمے میں 5 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 سال سزا بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ برآمد کی گئی رقم کا 10 گنا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس بنانے کی درخواست بھی کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :