پاکستان جنوبی افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ،قندھار پولیس چیف کا الزام

اتوار 5 جولائی 2015 23:45

پاکستان جنوبی افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل رازق نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان جنوبی افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابقجنرل رازق کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں جنگ ہورہی ہے ،عسکریت پسندوں کو پاکستان کی طرف سے مدد مل رہی ہے اور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ملک کے جنوبی صوبے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ مستحکم ہیں طالبان کی سرگرمیاں ہلمند اور ارزگان کے بعض حصوں میں مرکوز ہیں۔انھوں نے کہاکہ جنوبی علاقوں میں سیکورٹی میں بہتری آئی ہے باغی ہلمندا ور ارزگان صوبے کے کچھ حصوں میں سرگرم ہیں۔سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے خاتمے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :