کوئٹہ دھماکہ ، دہشتگرد بم نصب کرنے جارہاتھاکہ راستے ہی میں بلاسٹ ہو گیا :ابتدائی رپورٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 23:08

کوئٹہ دھماکہ ، دہشتگرد بم نصب کرنے جارہاتھاکہ راستے ہی میں بلاسٹ ہو ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) کوئٹہ کے باچاخان چوک میں ہونے والے دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق دہشت گر د بم نصب کرنے کیلئے جار ہا تھا کہ راستے ہی میں بم پھٹ گیا اور ہلاک ہونے والا شخص ممکنہ طورپر دہشتگرد ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے کہاہے کہ بم پانچ سے چھ کلو وزنی تھی اگر یہ رش والی جگہ پر پھٹ جاتا تو زیادہ نقصانات ہونے کا خدشہ تھا تاہم دہشتگرد بم نصب کرنے کیلئے جار ہا تھا لیکن راستے ہیں میں بلاسٹ ہو گیا جس کے باعث دہشتگرد کا ایک بازو اور دونوں ٹانگیں ذائع ہو گئی تاہم ہلاک ہونے والا شخص ممکنہ طورپر دہشتگرد ہو سکتاہے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ کے باعث ایک شخص کے ہلاک ہونے اور 19کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہناتھاکہ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔