پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے سیاچن گلیشئر میں بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لے لیا،کمیشن اور سفارتی سطح پر اعتراضات اٹھانے کا فیصلہ

اتوار 5 جولائی 2015 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے سیاچن گلیشئر میں بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لے لیا‘کمیشن اور سفارتی سطح پر اعتراضات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے بتایا کہ سیاچین گلیشئر میں بھارتی متنازعہ پن بجلی منصوبے پر انڈس واٹر کمیشن میں ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاچین گلئشیر میں بھارتی آبی جارحیت کا پھرپور مقابلہ کیا جائے گا کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کو انڈین انڈس واٹر کمیشن اور سفارتی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

بھارت 1960 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستانی دریاوٴں پر کسی قسم کی مداخلت نہیں کر سکتا ۔ سیاچن سے نکلنے دریائے نیبرہ دریائے سندھ کا حصہ ہے ۔بھارت دریائے نیبرا پر 90 میگاواٹ پن بجلی منصوبہ تعمیر کرنا چاہتا ہے جس سے سیاچن گلئشیر برف پگھل سکتی ہے اور انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اگر باز نہ آیا تو بین الاقوامی سطح پر یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :