ریحام خان اگر سیاست میں آتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے :عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 21:47

ریحام خان اگر سیاست میں آتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے :عمران خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ ان کے اہلیہ ریحام خان نے حکومت کی انصافیوں کیخلاف آواز اٹھائی ہے ا س کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ سیاست میں آ گئی ہیں لیکن اگر وہ سیاست میں آتی ہیں تو یہ ان کاحق ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر ان خان نے کہاکہ ریحام خان نے نواز حکوت کی نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کی تو اس کے بارے میں کہا جانے لگا کہ ریحام خان سیاست میں آ گئی ہیں ،نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کرنے سے کوئی سیاست میں نہیں آتا بلکہ نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کر ہر انسا ن کا حق ہے اور یہ ضروری بھی ہے ۔

عمرا ن خان کا کہناتھا کہ اگر وہ سیاست میں آنا چاہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ کراچی میں لوگوں پر بے حد ظلم ہو رہاہے ان کے پاس پینے کیلئے پانی نہیں ہے اور بجلی بھی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ عمران خا ن حکومتی جماعت ن لیگ پر مورثی سیاست کیخلاف سخت تنقید کر چکے ہیں لیکن اب خود بھی اپنی ہی اہلیہ کے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :