شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا زمینی اور فضائی آپریشن کامیابی سے جاری

تازہ زمینی کارروائی میں 12شدت پسند مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید

اتوار 5 جولائی 2015 17:53

راولپنڈی/ دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا زمینی اور فضائی آپریشن کامیابی سے جاری رہی، تازہ زمینی کارروائی میں 12شدت پسند مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے فضائی اور زمینی کارروائیوں کے بعد شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقے کو کلیئر کرا لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو دتہ خیل کے شمالی علاقے غزیزہ میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان بھی شہید ہو گئے جبکہ جھڑپ کے بعد دہشت گرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے