آبیانہ وصولی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء )صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈا میاں یاور زمان کی ہدایت پر آبیانہ وصولی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔آبیانہ وصولی کا نظام کمپیوٹرائزڈ ہونے سے مالیاتی امور میں شفافیت آئے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق آبیانہ بلنگ سسٹم تیار کے کے لئے سافٹ وئیر بنانے والی مقامی کمپنی سے پیڈا مینجمنٹ کے مشاورتی اجلاس جاری ہیں تاکہ جامع پروگرام ترتیب دے کر مذکورہ منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔

مزید براں اس سلسلے میں لوئر چناب کینال سسٹم سے اس منصوبے پر پائلٹ بنیادوں پر کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پائلٹ منصوبے کے نتائج کی روشنی میں یہ منصوبہ صوبہ بھر کے لئے ترتیب دیا جائے گا۔