نیشنل ایکشن پلان کا میابی کے ساتھ جاری ہے ،کراچی میں کسی مخصوص جماعت کونشانہ بنا نے کا تاثر درست نہیں‘ وزیر دفاعی پیداوار

رمضان بازار وں میں عوام کو اشیا ء خوردونوش انتہا ئی مناسب قیمتوں میں ملنا وزیر اعلیٰ کا عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘را نا تنویر حسین

اتوار 5 جولائی 2015 16:49

لاہور/شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہنیشنل ایکشن پلان کا میابی کے ساتھ جاری ہے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں کسی مخصوص جماعت کا نشانہ بنا نے کا تاثر درست نہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے بھر میں رمضان بازار وں میں عوام کو اشیا ء خوردونوش انتہا ئی مناسب قیمتوں میں مل رہی ہیں جو کہ خادم پنجاب شہباز شریف کی عوام دو ستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کو ٹ عبدالمالک میں ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید ، آرگنائزر مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ چو دھری محمود اختر گورایہ ، حاجی مظفر علی ظفر ، ملک نوید چو ہان کے ہمراہ رمضان با زار کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نما ئندؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ سے نجات کے لئے ہماری حکومت پوری کوشش کررہی ہے توانائی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،وزیر اعظم نواز شریف تو انائی بحران کے حل کے لئے دن رات کو شاں ہیں اس پر قابو پا نے کے لئے حکومت تمام وسا ئل بروئے کار لا رہی ہے ،بہت جلد ملک سے تو انا ئی کا بحران ختم ہو جا ئے گا ۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حکومت پاک فوج کے شان بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا میابی کے ساتھ جاری ہے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں کسی مخصوص جماعت کو نشانہ بنا نے کا تاثر درست نہیں۔بعض عنا صر ملک میں انتشار پھیلاکر آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلا ن کوسبو تاژکر نا چاہتے ہیں جن کا مقصد ملک میں امن ،ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :